اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابطیس کی بڑھتی شرح تشویشناک ہے۔ذیابطیس کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ آگاہی کا فقدان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے انسانی صحت پر مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔غیر صحت مندانہ غذاؤں کے استعمال اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ذیابیطس کے منفی اثرات سے بچاؤ کے لیے بروقت طبی معائنہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے۔بروقت علاج اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کر کے ذیابطیس کے مریض صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ خوراک میں توازن اور جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا ضروری ہے۔ذیابیطس کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے باقاعدگی سے طبی معائنہ کرانا ضروری ہے۔احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہمات کے ذریعے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔حکومت، سول سوسائٹی، اور میڈیا مل کر ذیابطیس کے مرض سے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی اجاگر کریں۔