ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا سی ایم ایچ سینٹر کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ (آئی ایم ایم)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔دہشت گرد عناصر ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے۔پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ان خیالات کا اظہار سی ایم ایچ سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ریلوے اسٹیشن سانحے میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اس سانحہ میں زخمیوں سے ان کی جلد صحت یابی،نیک خواہشات اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کےلئے کوشاں ھیں۔ دہشتگردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل قدر ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نےکہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف بلوچستان کے ترقیاتی کاموں میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ھے۔صوبے کی ترقی اور خوشحالی کاسفر ھمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد عناصر صوبہ بلوچستان کی ترقی سے خائف ہیں۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ کاروائی ھے۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے صوبہ بلوچستان میں امن،ترقی واستحکام کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ