سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (آئی ایم ایم)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان اور سپین کے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، مشترکہ اقدار کے جذبات پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے سپین کی سینیٹ 4رکنی وفد سے پارلیمنٹ ہاﺅ س میں ملاقات کے دوران کیا ۔وفد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر پاکستان کے 5روزہ دورے پر ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سپین کی سینیٹ کے وفد کو پارلیمنٹ ہا ﺅس آمد پر خوش آمدید کہا۔سپین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سال 2010میں بطور وزیراعظم سپین کا دورہ کیا تھا۔سپین اور یورپی یونین کے اعلیٰ حکام سے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہو ا تھا اورWTOکے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا تھا ان ملاقاتوں میں بین الا قوامی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بین الپارلیمانی تعلقات دوطرفہ روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہونگے۔سپین کی سینیٹ کی جانب سے پارلیمانی سفارت کاری کے تحت روابط کو فروغ دینے کے جذبے کی قدر کرتے ہیں۔چیئر مین سینیٹ نے سپین اور پاکستان کے جمہوری طرز حکمرانی اور پارلیمانی خود مختاری کے مشترکہ عزم کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے سے ادارہ جاتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سینیٹ میں پاکستان سپین دوستی گروپ تشکیل دیا جا چکا ہے اور پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل زرعی اشیاءاور دیگر سیکٹر ز میں تجارتی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون عوامی سطح پر روابط کو فروغ دے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سپین میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل پر قابو پانے کےلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ زراعت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان اور سپین ٹیکنالوجی سے استعفادہ ہونے کےلئے معاونت بڑھا سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے وفد کی توجہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کی جانب مبذول کرائی ۔پاکستان اور سپین کے مابین کثیر الجہتی تعاون انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الا قوامی فورمز پر بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کےلئے پر عزم ہیں۔سپین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر آغا شاہ زیب درانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالاءکے تاریخی اور پارلیمانی سفر پر بھی آگاہ کیا اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے تجارتی شعبے میں بھی اقدامات اٹھانے پر زور دیا تاکہ دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دی جاسکے ۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ