ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

اسلام آباد(آئی ایم ایم) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران بلوچستان کی کاروباری صورت حال،اقتصادی پالیسی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور صوبہ بھر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اور تاجروں کے مسائل سمیت ٹیکسٹائل سے متعلق مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔موجودہ حکومت ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے حوالے سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کی کوششوں کو سراہا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک اور گوادر پورٹ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ سیدال خان نے کہا کہ گوادر پورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے لیے بھی معاشی حب ہے۔

بلوچستان اور کوئٹہ کی کاروباری کمیونٹی نے ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سرمایہ کاری اور خطے میں سازگار کاروباری ماحول کے لیے حکومتی کاوشیں قابل تحریف ہیں ۔

ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری ، کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔جامع ترقی کے حصول کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت سمیت تمام پیشہ وارانہ شعبوں میں شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔خوش قسمتی سے پاکستان کے پاس انسانی وسائل کا بہت بڑا خزانہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فنی مہارت اور تربیت کے ذریعے انسانی وسائل کو ملک کا قیمتی اثاثہ بنایا جائے ۔ پاکستان کی ترقی وخوشحالی سے ہم سب کی ترقی ممکن ہے ۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ