اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بابا گورو نانک نے انسانیت سے محبت، امن، بھائی چارے، اور مساوات کا درس دیا۔بابا گورونانک مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے داعی تھے۔بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔آئین پاکستان اقلیتوں کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی بسر کرنے اور مذہبی رسومات منانے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کردار قابل ستائش ہے۔