پاکستان پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں 30نومبر جو ضلعی سطح پر ہو گا

لاھور(آئی ایم ایم)پاکستان پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں 30نومبر جو ضلعی سطح پر ہو گا جس سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پارٹی کی ایگزیکٹو ممبران اور سینئر رہنماؤں سے زوم۔میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں لاھور کا ورکرز کنونشن ڈاکٹر مبشر کی رہائشگاہ،سابق صدر پی پی پنجاب رانا شوکت محمود کے گھر یا رہن قومی اسمبلی ثمینہ گھرکی کے حلقے میں کرانے کی تجاویز دی گئیں۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ،چودھری اعتزاز احسن ،قمر زمان کائرہ،فرحت اللہ بابر،ندیم افضل چن،امتیاز صفدر وڑائچ،رانا فاروق سعید،عنیت علیشاہ،مہر غلام فرید کاٹھیا،چودھری منظور،تسنیم قریشی،ثمینہ خالد گھرکی،منور انجم،فیصل میر،ندیم اصغر کائرہ،نیلم جبار،،ڈاکٹر عائشہ شوکت ،بیرسٹر عامر،اورنگزیب برکی،رانا اکرام ربانی،رائے شاہ جہاں بھٹی،سردار اظہر عباس،شریک تھے۔

اجلاس میں پی ایس ایف کو پنجاب یونیورسٹی میں کامیاب فنکشن کرنے پر فیصل میر اور پی ایس ایف ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنیکی متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی۔ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ورکرز کنونشن۔میں پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو اور اہم شخصیات کو بطور مہمان خصوصی بلایا جائیگا اور سوشل،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر یوم تاسیس کی بھر پور کوریج یقینی بنائی جائے ،
حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ،چودھری اعتزاز احسن ،قمر زمان کائرہ،فرحت اللہ بابر،ندیم افضل چن،امتیاز صفدر وڑائچ،رانا فاروق سعید،عنیت علیشاہ،مہر غلام فرید کاٹھیا،چودھری منظور،تسنیم قریشی،ثمینہ خالد گھرکی،منور انجم،فیصل میر،ندیم اصغر کائرہ،نیلم جبار،،ڈاکٹر عائشہ شوکت ،بیرسٹر عامر،اورنگزیب برکی،رانا اکرام ربانی،رائے شاہ جہاں بھٹی،سردار اظہر عباس،شریک تھے۔حسن مرتضی نے کہا کہ یوم تاسیس پر نئی نسل کو پیپلز پارٹی کی تاریخ اور جدوجہد سے آگاہ کرنا ہو گا،یوم تاسیس کے بعد 27دسمبر کے پروگرام کی موبلائزئشن شروع کرینگے۔حسن۔مرتضی کا کہنا تھا کہ سب دوستوں کے پاس چل کر جا رھا ہوں،سینئر لیڈر شپ وقت نکالے اور سرپرستی کرے،مارچ 2025میں لاہور میں بہت بڑا جلسہ کرنیکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے چیئرمین بلاول بھٹو خطاب کرینگے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یوم تاسیس پر ڈاکٹر مبشر کے گھر ورکرز کنونشن کی تاریخی حیثیت ہو گی۔لاہور کا یوم تاسیس کرنے کا فیصلہ مقامی تنظیم پر چھوڑ دینا چاہیے،فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یوم تاسیس ڈاکٹر مبشر کے گھر کرنے کا بہت مضبوط سیاسی پیغام جائیگا،ڈاکٹر مبشر کے گھر یوم تاسیس سے پنجاب میں پیغام جائیگا کہ راجہ پرویز اور حسن مرتضی پرانے لوگوں کو ساتھ لیکر چلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی کنونشن ہالہ کے مقام پر کرنیکی تجویز پارٹی کی مرکزی قیادت کو دی جائے،ندیم افضل چن نے تجویز دی کہ پنجاب میں مرکزی لیول کا ممکن نہیں تو ڈویژنل لیول پر ورکرز کنونشن رکھے جائیں جن میں مرکزی اور صوبائی لیڈرشپ بلائی جائے۔فدا پراچہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ صدور اپنے اضلاع کی تنظیموں سے ملکر یوم تاسیس کی جگہ جو حتمی شکل دیں۔

امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا کہ تقریب کہیں بھی ہو،مر بوط اور قابل دید ہونی چاہیے۔ڈاکٹر عائشہ شوکت نے کہا کہ پارٹی آئین کے حوالے سے بھٹو،بی بی اور آصف زرداری صاحب کے دور کی کامیابیوں کو عوام سے شیئر کیا جائے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ پارٹی کیلیے قربانیاں دینے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنیوالوں یا انکے بچوں کو ایوان صدر بلا کر عزت و احترام دیا جائے۔

نیلم جبار نے کہا کہ ہماری جدوجہد صرف یوم تاسیس تک نہیں بلکہ پنجاب میں پارٹی مضبوط بنانے پر بھی توجہ ہونی چاہیے۔عوام چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں اور نکتہ نظر کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں اور گھر گھر جا کر ناراض کارکنوں کو منانے اور یوتھ کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا،مہر غلام فرید کاٹھیا نے کہا کہ کوئی ایک پروگرام کی بجائے یوم تاسیس تحصیل۔لیول تک لیکر جائیں۔ثمینہ گھرکی نے کہا کہ ہمیں آگے کی طرف بڑھنے کی ضرورت ہے،فیصل میر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ یوم تاسیس سے پورے پنجاب میں نئی جان پڑے گی،۔بیرسٹر عامر نے کہا کہ پنجاب کے سماج کو دوبارہ پولیٹی سائز کرنے کیلیے اضافی قوت صرف کرنا ہو گی،جس شہر میں پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی آج اسکی تنظیم ہی موجود نہیں،فیصل میر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے 30نومبر سے قبل لاہور تنظیم کا صدر بنا دیں،تسنیم قریشی نے کہا کہ پارٹی ورکر ناراض نہیں دل برداشتہ ہیں،انہیں ساتھ لیکر چلیں،بشری منظور مانیکا کا کہنا تھا کہ پارٹی ورکرز اور رہنماؤں کو چارج کرنے میں حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کا بہت کردار ہے۔

تازہ ترین

November 18, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کا 57واں یوم تاسیس ملک بھر میں 30نومبر جو ضلعی سطح پر ہو گا

November 18, 2024

نیسلے پاکستان کے سینئر مینیجر برائے پبلک پالیسی اینڈ گورننس ایشوز اور دیگر کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

November 18, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے برٹش کونسل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن اور ہیڈ آف ایجوکیشن سے ملاقات کی

November 18, 2024

فیصل کریم کنڈی سے پاکستانی باکسر محمد وسیم المعروف ‘فالکن’ نے ملاقات کی، فیصل کریم کنڈی

November 18, 2024

نوجوانوں، خصوصاً خواتین کے لیے معاشرے میں کردار ادا کرنے کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے، فیصل کریم کنڈی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ