کراچی(آئی ایم ایم)ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔ایتھوپیا کے سفیر نے ایتھوپیااور پاکستان کے درمیان ہوا بازی, تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کو2024 IDEAS کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ایتھوپیا کے سفیر نے گورنر سندھ کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کو سراہا۔گورنر سندھ نے ایتھوپیا کے سفیر کو نوجوانوں کی فلاح کے لیے لیے گئے اقدامات سے اگاہ کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت پاکستان ُلک افریقہ اور انگیج افریقہ پالیسی پر کاربند ہے۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ معیشت، صحت، تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے متعدد شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔