ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے، صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن

گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے دین کے فروغ اور تحریک نظام مصطفٰے کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ پیر حکیم صوفی محمد شفیع جیسے اولیائے کرام نے ہی لوگوں کو اسلام کی طرف مائل کیا ۔اولیائے کرام کے آستانوں سے محبت رسولۖ کی خوشبو آتی ہے یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ناموس رسالت مابۖ پر کٹ مرنے کا درس دیتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مذہبی سکالر صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف راولپنڈی ، ڈاکٹر پیر تجمل حسین نقشبندی قادری عزیزی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بکھڑے والی شریف،علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی بانی تحریک اتباع رسول ۖ، صاحبزادہ پیر سید عصمت علی شاہ گیلانی کوٹلی میانی شریف،پیر سید مستجاب علی شیرازی،پیر سید طیب حسین شاہکوٹ بارے خاں نے ادارہ تنظیم العزیز رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جامع مسجد اتحاد المسلمین دربار عالیہ پیر حکیم صوفی محمد شفیع فتو منڈ میں 34 واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک حکیم پیرصوفی عبد العزیز صا حب رحمتہ اللہ علیہ اور 15واں سالانہ عرس پاک پیرصوفی محمد شفیع رحم اللہ علیہ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔عرس پاک کی اس تقریب میں علماء کرام نائب ابولبیان صاحبزادہ احمد فاروق شاہ مجددی،علامہ سید عرفان شاہ مجددی، ملک کے معروف نقیب، ثناء خوان سید اکرم علی شاہ کیلانی،محمد غلام فرید چشتی ، صاحبزادہ حافظ معین الدین ، ضیا مرتضی فاروقی آڈٹ آفیسر بورڈ آف گوجرانوالہ، چوہدری شبیر احمد گجر ،ملک اعظم صدر تنظیم العزیز رجسٹرڈ گوجرانوالہ کے چیئرمین محمد عارف مغل، ملک شاہد رضا ،،محمد آصف شفیع ماربل والے، محمد بلال، محمد آزاد بخت، محمد ندیم وارثی،ملک منیب احمد اعوان محمد نواز مغل، اینکر پرسن میاں حسیب مدنی، ناصر بشیر مغل سمیت کثیر تعداد میں علماء مشائخ ،مریدین نے شرکت کی۔ علامہ مولانا صاحبزادہ خلیل احمد مرتضائی بانی تحریک اتباع رسول ۖ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کام یابی اتباع رسول میں ہے، قران پاک حفظ کرنا بہت بڑی سعادت ہے جو کہ والدین کے لئے شفاعت کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ اولاد کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں دینی تعلیم سے بھی آراستہ کریں تاکہ اولاد سہی معنوں میں صدقہ جاریہ ثابت ہو۔ تقریب کا آغاز خلیفہ مجاز حافظ واجد علی نقشبندی کی تلاوت سے کیا گیا۔قبل ازیں حضرت پیر حکیم صوفی محمد شفیع کے مزار شریف کو غسل دیا گیا اور چادر چڑھائی گئی اور دعا کی گئی۔عرس پاک کی اس تقریب میں جامعہ معارف اسلام سکول سسٹم و جامع مسجد اتحاد المسلمین دربار عالیہ پیر حکیم صوفی محمد شفیع کے قرآن پاک حفظ کرنے والے طلبا کی ء دستار بندی کی گئی اور اسناد تقسیم کی گئی۔ آخر پر اسلام کی سربلندی، ملکی سلامتی کے کئے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین

November 20, 2024

ممتاز روحانی شخصیت پیر حکیم صوفی محمد شفیع سچے عاشق رسول ۖ اور محب وطن تھے، صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن

November 20, 2024

سود سے پاک کاروبار،میزان بینک کے زیراہتمام اسلامک بینکنگ آگاہی سیمینار

November 20, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کی ملی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارج کے حملے کی شدید مذمت

November 20, 2024

پی ٹی آئی کا دھرنا یا احتجاج خیبر پختونخواہ حکومت سے سپانسرڈ ہوتا ہے،اختیار ولی خان

November 20, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا بنوں میں خوارج دہشتگردوں کے حملے میں 12 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ