گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)تنظیم مغلیہ پاکستان رجسٹرڈ پاکستان اور پاکستان مغل سپریم کونسل کے قائد محمد ارشد مغل نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت عظیم عبادت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت خلق کے عظیم ادارے سندس فائونڈیشن کے وزٹ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندس فائونڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کررہا ہے وہ قابلِ ستا ئش ہے۔ انہوں نے کہا کہ درد دل کے واسطے اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کی ، حاجی سرفراز چیئرمین سندس فائونڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے لوث ہوکر اس ادارے کی ذ مہ داری کو کامیابی سے نبھا رہے ہیں ، محمد ارشد مغل نے سندس فائونڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سندس فا ئونڈیشن میں بہترین علاج معالجہ کی وجہ سے بچوں کی عمر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شادی سے پہلے ٹیسٹ اور شہریوں میں اس بارے شعور کی بیداری سوسائٹی کوتھیلیسیمیافری بنا سکتی ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے مخیر حضرات اور درد دل رکھنے والے افراد سے اپیل کی کے وہ سندس فا ئونڈیشن جیسے اداروں کو عطیات دینے کا سلسلہ جاری رکھیں کیونکہ سینکڑوں بچے ہفتہ وار خون لگوانے آتے ہیں جن کی بغیر کسی لالچ کے سندس فا ئو نڈیشن مدد کرتا ہے۔
اس موقع پرمغل برادری کے قائد محمد ارشد مغل نے تھیلیسیمیا،ہیمو فیلیا اوردیگر خون کے امراض میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور مریضوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں انتظامیہ نے سندس فائونڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا بھی وزٹ کروایااور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریف بھی کیا ۔ اور بتایا کہ تھیلیسیما کے مریضوں کو پروفیشنل ڈاکٹرز کی زیر نگرانی بلا معاوضہ بلڈ لگاتے ہیں اور ادویات فراہم کرتے ہیں ہسپتال میں ایک جدید لیب بھی کام کررہی ہے۔