حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر منصور قریشی نے پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سیاسی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی دونوں کے لیے ایک مستحکم ماحول پیدا کرے۔

صدر قریشی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے سیاسی استحکام کو برقرار رکھنے کی حکومت کی ذمہ داری کو اجاگر کیا ا ور خبردار کیا کہ جاری سیاسی عدم استحکام، غیر یقینی صورتحال، سیکورٹی خدشات اور بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت مقامی صنعت کاروں کو بیرون ملک منتقل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں اور سرمایہ کاری کم ہو رہی ہے۔مزید برآں انہوں نے بیوروکریسی کی نااہلیوں پر تنقید کی جو سرمایہ کاری میں تاخیر کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے توانائی کی بلند قیمتوں، غیر معقول ٹیکسوں، اور خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے ناہموار کاروباری میدان پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ان مسائل کو حل کرنے کے لیے انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مراعات ، ضوابط کو آسان بنا کر، اور مالیات تک رسائی کو بڑھا کر نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دے سکتی ہے۔صدر قریشی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے طویل مدتی پالیسی استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پالیسی میں بار بار تبدیلیوں اور حکومت کی طرف سے واضح سمت کی غیر موجودگی نے ایک غیر مو افق کاروباری ماحول پیدا کیا ہے۔ سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے مستقل اقتصادی پالیسی سازی پر زور دیا۔ مزید برآں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ کاروبار کرنے میں آسانی ، بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور مسابقتی اور لچکدار معیشت کی تعمیر کے لیے انسانی سرمائے کی ترقی کو ترجیح دینے پر توجہ دے۔

تازہ ترین

November 28, 2024

موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا

November 28, 2024

حکومت نجی شعبے کی ترقی کو اولیت دے، صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی

November 28, 2024

کرم کے حالات کا ان کو کافی تشویش ہے نقصان شیعہ, سنی کا نہیں اسلام کااور صوبے کا ہورہا ہے، گورنر کے پی کے

November 28, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا عوامی رابطے کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

November 28, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا قومی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ