مردان(آئی ایم ایم) موٹروے پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔تفصیلات کے مطابق دوران پٹرولنگ سوالڈھیر (مردان) کے قریب موٹروے پولیس نے ایک بچہ جس کی عمر گیارہ سے بارہ برس تھی موٹروے پر دیکھا۔بچے نے سکول کا یونیفارم پہن رکھا تھا اور خوفزدہ تھا۔پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ بچہ سکو ل میں بریک کے دوران مارکیٹ سے کھانے کی چیز لینے گیا تھااور کسی اجنبی شخص نے اس کواپنی گاڑی میں بیٹھا دیا اور کچھ سفر کرنے کے بعد موٹروے پر اتار دیا۔
صورتحال علم میں اتے ہی موٹروے پولیس نے بچے کو حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بالاخر بچے کے والد سے رابطہ کر کے بچہ بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔ جس پر بچے کے والد نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔