اسلام آباد (آئی ایم ایم)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے،ایوان بالا کا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبودکے حوالے سے قانون سازی میں سینیٹ کا کردار انتہائی اہم ہے،ایوان بالا کا قومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملکی معیشت کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صوبہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے حوالےسے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔