اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کا لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔صدر مملکت نے خوارج دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔
صدر مملکت کی کاروائی کے دوران 5 خوارج جہنم واصل کرنے، 2 زخمی کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف۔صدر مملکت کا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار۔