جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی متحدہ طلباء محاز کے رہنماؤں کیساتھ پریس کانفرنس

لاہور(آئی ایم ایم) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس یونین کا مسئلہ لاٹھی گولی سے نہیں،سیاسی ڈائیلاگ سے حل کیا جائے۔ متحدہ طلباء محاذ کا یہ ہاؤس مطالبہ کرتا ہے کہ سٹوڈنٹ یونین پر پابندی ختم کی جائے۔وہ پیپلز سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں متحدہ طلباء محاذ میں شامل طلبہ تنظیموں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پرغازی بابر،موسی کھوکھر،حافظ عامر شہزاد،ہریرا۔عبد اللہ ،وسیم عباس،اعظم فاروق،فرحان عزیز،سہیل چوہان،یاسر عباسی،حیدر رضا،ایم اکبر بھی موجود تھے۔

حسن مرتضی نےآئی ایس ایف،جے ٹی آئی ،ایم ایس ایف،ایم ایس ایف کیو،جے ایس او،ائی ایس او،جے ٹی آئی ایس۔ایم ایس ایم کے طلباء رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان پاکستان میں تبدیلی اور بہتری کا جذبہ رکھتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں طلباء یونینز سٹوڈنٹ یونین کی آزادی پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ یونین کی نرسری سے ذوالفقار علی بھٹو،مخدوم جاوید ہاشمی اور خواجہ سعد رفیق جیسے بڑے نام ملکی سیاست میں ائے مگر 1984میں سازش کے تحت جرائم،فسادات اور اسلحہ کے نام پر سٹوڈنٹ یونینز پر پابندی لگائی گئی،پیپلز پارٹی نے اس پر مزاحمت بھی کی اور انکے الیکشن بھی کروائے۔

حسن مرتضی نے زور دیکر کہا کہ ملک میں ایک سوچ سیاسی سوچ اور گروتھ کیخلاف ہے، میں سٹوڈنٹ یونین پر پابندی کی۔مذمت کرتا اور اپنی پارٹی سے اسے بحال۔کرنیکا مطالبہ کرتا ہوں۔انکا کہ ا تھا کہ 84سے طلباء تنظیموں پر پابندی ہے اسکے باوجود ہماری جامعات میں اسلحہ ہے،رانا عمار کی پنجاب یونیورسٹی میں قتل کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ پنجاب اسمبلی میں کم تعداد کے باوجود اسمبلی کے فلور پر یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس یونینز کے حوالے سے اصلاحات ضرور لائیں مگر پابندی یاسیاسی سوچ کو ختم کرنا مسئلے کا حل نہیں،معاشرے کو غیر سیاسی کرنے سے انتشار بڑھے گا۔حسن مرتضی نے کہا کہ طلباء تنظیمیں آپسی اختلافات ختم کر کے آگے بڑھیں۔جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو بلیک میلنگ پر یقین نہیں رکھتی،سٹوڈنٹ یونین بحالی کیلیے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا پڑے تو ضرور کرنا چاہیے،پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کو بلیک میل کرنے کی بجائے ڈائیلاگ پر یقین رکھتی تھی۔

انہوں نے مذید کہا کہ پہلے سوسائیٹی پھر طلباء کے گھروں اور والدین کو ڈی پولیٹی سائز کیا گیا۔یہاں سیاست کو گالی بنا دیا گیا۔ہم چیزوں کو ڈائیلاگ سے بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پڑھے لکھے لوگوں کو آگے نہیں آنے دینگے توہمارے پاس سیاسی نرسری کہاں سے آئیگی۔میڈیا سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا کہ طلباء تنظیموں پر پابندی والا مائنڈ سیٹ آج بھی موجود ہے،متحدہ طلباء محاذ کے صدر غازی بابر نے کہا کہ سٹوڈنٹ یونینز سے سب سے بڑا مسئلہ سٹیٹس کو کی قوتوں کو ہے۔ہماری طلباء تنظیموں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے،لہذاحکومت وقت طلباء تنظیموں کی انتخابات کراے،مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے رھنما فرحان عزیز نے کہا کہ ہر طبقے کی یونین ہے صرف پاکستان کے مستقبل، طلباء یونین نہیں ہے۔

تازہ ترین

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

January 11, 2025

حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے نوتعمیرشدہ فیز ون کی افتتاحی تقریب

January 11, 2025

چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر