اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر فورسز کو سراہا۔ انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔