وویمن پارلیمنٹری کاکس کی بین الااقوامی کانفرنس ،خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے عملی اقدامات کا عزم

اسلام آباد(آئی ایم ایم)وویمن پارلیمنٹری کاکس کے سیکرٹری ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ خواتین کو ترقی کا حصہ بنائے بغیر کوئی قوم ترقی کی بلندیوں تک نہیں پہنچ سکتی،بین الاقوامی کانفرنس چیلنجر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ عملی اور پائیدار حل فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔خواتین کے حقوق کے فروغ کے لئے قانون سازی میں موجود خامیوں کو دور کرنے،بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے قوانین کی تشکیل اور صنفی حساسیت کو بڑھانے کی ضرور ہے۔دو روزہ وومن بین الاقوامی کامن ویلتھ وویمن پارلیمنٹیرینز ورکشاپ سےخطاب کررہی تھی۔افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی کامن ویلتھ وومن پارلیمنٹیرینز کی چیئرپرسن محترمہ زینب گمبا تھیں۔

دو روزہ ورکشاپ وومن پارلیمانی کاکس کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں جاری ہے۔ کانفرنس کا عنوان
“قانون سازی مسودے کی تیاری میں صنفی مساوات کو فروغ دینا” ہے ۔

کانفرنس میں کئی بین الاقوامی مندوبین شریک ہوئے، جن میں دولت مشترکہ خواتین پارلیمنٹرینز کی چیئرپرسن محترمہ زینب گیمبے، سری لنکا سے انوشکا گوپال، مالدیپ سے آمنہ رشید، اور نائیجیریا سے فاطمہ اویبو نمایاں تھیں۔ پاکستانی وفد میں تمام صوبائی اسمبلیوں کی خواتین اراکین نے بھرپور شرکت کی۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پارلیمانی اقدامات کو اجاگر کیا ۔انہوں نے
قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کوئی قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی جب تک اس کی خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس نہ صرف صنفی مساوات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل کا ذریعہ بھی ہے۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے ویمن پارلیمانی کاکس کے 2008 میں قیام سے لے کر اب تک کی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے خلاف ہراسانی کے تحفظ کا قانون، تیزاب گردی کے انسداد کے قوانین، اور صنفی حساس قانون سازی ، پولیس فورس میں خواتین کی شمولیت اور انتخابات میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات میں وویمن پارلیمنٹری کاکس کا کلیدی کردار رہا۔

ڈاکٹر شاہدہ نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے قانون سازی میں موجود خامیوں کو دور کرنے، بین الاقوامی معیار کے مطابق نئے قوانین تشکیل دینے، اور صنفی حساسیت کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنے کے لیے خواتین قانون سازوں کی شمولیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز ، محمد محفوظ ذکاء نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کسی معاشرے میں دیرپا ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے اندر منعقدہ خصوصی سیشنز کی تعریف کی اور کہا کہ خواتین پارلیمانی کاکس نے پارلیمانی سطح پر صنفی مساوات کے فروغ میں جو اقدامات کیے ہیں، وہ دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال ہیں۔

محفوظ ذکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے صنفی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون سازی کے عمل میں خواتین کی مشاورت کو یقینی بنایا ہے، جو ایک مضبوط اور مساوی جمہوریت کی بنیاد ہے۔کانفرنس میں مختلف سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

تازہ ترین

January 14, 2025

  چیئرمین پی اے آر سی کو گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا

January 14, 2025

علمائے کرام اور ماہرین صحت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے

January 14, 2025

سیکورٹی چیلنجز کاروبار کو بری طرح متاثر کرتے ہیں،صدر ناصر قریشی

January 11, 2025

حکومتِ سندھ کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کے نوتعمیرشدہ فیز ون کی افتتاحی تقریب

January 11, 2025

چوہدری سالک حسین سے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر