کراچی(آئی ایم ایم) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے وزیر محمد علی ملکانی کی ملاقات۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے وزیر محمد علی ملکانی نے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ میں کہا گیا کہ لائیو اسٹاک کا ملک کے جی ڈی پی میں 14 فیصد حصہ ہے۔ سندھ کا انسٹی ٹیوٹ آف اینمل ہیلتھ 74 اقسام کی جانوروں کی ادویات خود تیار کرتا ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ سندھ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ جلد ایف ایم ڈی ویکسین تیار کرلے گا جو گوشت کی برآمد میں معاون ثابت ہوگی۔ سندھ میں جلد لائیو اسٹاک کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زبرین علی ملکانی نے بھی بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔