گوجرانوالہ(آئی ایم ایم ) واسا گوجرانوالہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہماوقت کوشاں ہے اس سلسلہ میں واسا کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدائت پر روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے ۔اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔ ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے ۔
ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ واسا گوجرانوالہ عوامی خدمت کا ادارہ ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ واسا کے واجبات بروقت اداکریں تاکہ پانی اور سیوریج کی سروسز جاری رہیں اور فراہمی آب اور نکاسی آب کی سہولیات میں خلل نہ پڑے۔ واسا ترجمان کے مطابق واسا کے واجبات جاز کیش ایپ ،ایزی پیسہ ایپ یا 1-link کے ذریعے ATM سے 1-link سے بل جمع کرواتے وقت بل اکائونٹ نمبر سے پہلے پری فکس کوڈ 172729 درج کرکے بھی ادا کئے جاسکتے ہیں ۔ واٹر سپلائی یا سیوریج سے متعلق کوئی بھی شکایت واسا ہیلپ لائن 1334 یا 0559200140 یا 0330001334 پر کروائی جاسکتی ہے۔