جہلم(آئی ایم ایم)آیڈیشنل آ ئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر اور ڈی پی جہلم ناصر محمود باجوہ صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع نے فوکل پرسن و چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان کے ہمراہ سٹی پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم کا دورہ کیا۔ طالبات کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی لیکچر دیا گیا۔ خواتین ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اگر خواتین ڈرائیونگ سیکھ کر قوانین پر عمل کر کے معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں۔ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہےطالبات کی طرف سے ڈرائیونگ سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
طالبات کو بتایا گیا ٹریفک پولیس جہلم خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے پولیس ڈرائیونگ ٹرینگ سکول جہلم سے خواتین ڈرائیونگ سیکھ کر معاشرے میں مثبت رول ادا کر رہی ہے۔