صدر مملکت آصف علی زرداری کی سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے گفتگو

اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ پارلیمانی تعاون اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کی مزید گنجائش موجود ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے شوریٰ کونسل کے ارکان کے ہمراہ جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پارلیمانی تعاون سے پاک۔سعودی عرب برادرانہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر استوار ہیں۔ صدر مملکت نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین، لبنان اور شام سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستانی عوام شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت، تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے اپنے دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پاکستان کی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے۔چیئرمین شوریٰ کونسل نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت کی صحت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ