گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)سابق امیدوار اسمبلی میاں ذیشان رضا انصاری مسلم کانفرنس میں شامل۔ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار۔ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے جماعت میں شمولیت کے موقع پر ہار پہنائے اور خوش آمدید کہا۔ اس موقع پرمسلم کانفرنس صوبہ پنجاب کے صدر وحید الحق ہاشمی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اور مسلم کانفرنس لازم و ملزوم ہیں۔ مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی نمائندہ اور وارث جماعت ہے۔ نئے شامل ہونے والوں کو جائز مقام دینگے۔ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے۔
میاں ذیشان رضا انصاری نے قائد جماعت سردار عتیق احمد خان کو یہ یقین دلایا کہ وہ جماعت کو فعال اور منظم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ریاست میں موجودہ افراتفری کی وجہ صرف مسلم کانفرنس کا کمزور ہونا ہے۔مسلم کانفرنس کے حکومتی ادوار میں ترجیحی بنیادوں پر کشمیری مہاجرین کے مسائل حل ہوتے رہے لیکن آج کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان بے پنا ہ مسائل کا شکار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ہر کشمیری کی ضرورت ہے۔ گرا ئونڈ سطح پر از سر نو تنظیم سازی کر کے جماعت کو مضبوط بنائیں گے۔