گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)جاپان میں باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور سلور میڈل جیتنے والے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے سپوت باڈی بلڈر زاہد ند یم مغل کی جیت کی خوشی میں گوجرانوالہ کے شہریوں نے زبردست جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔اس سلسلہ میں ٹرسٹ پلازہ جی ٹی روڈ پر تن ساز زاہد ند یم مغل کے ماموں معروف سیاسی سماجی شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما امیدوار ایم این اے na78طارق محمود مغل چیئرمین جی ڈی اے cba کے دفتر کے باہر بھی باڈی بلڈر زاہد ند یم مغل کی شاندار کامیابی پر جشن منایا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طارق محمود مغل نے کہا کہ زاہد ند یم مغل کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے پاکستان کے جوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ان جوانوں کو حکومتی سطح پر سہولیات دی جائیں اور سپورٹ کیا جائے تو انشا ء اللہ سپورٹس کے تمام ایونٹ جیت کرلائیں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری،گورنر پنجاب سردار سلیم حید ر خان اور دیگر حکومتی سطح پرزاہد ند یم مغل کو ضرور سپورٹ کریں گے تاکہ وہ آئندہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے مقابلوں کے ٹائٹل پاکستان لاسکے ۔ طارق محمود مغل نے کہا کہ باڈی بلڈر زاہد ند یم مغل کی وطن واپسی پر ائیر پورٹ پر زبردست استقبال کرکے گوجرانوالہ لایا جائے گا۔