کراچی(آئی ایم ایم)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی صوبائی وزراء سعید غنی ، ضیاء الحسن لانجر، جام اکرام دھریجو اور جام خان شورو بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں کرم کی صورتحال پر تمام قائدین نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور اس ایشو پر وفاق اور صوبائی حکومت کے کردار کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار کو سراہا انہوں نے کہا کہ بطور صدر ہلال احمر خیبرپختونخوا گورنر خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی ہلال احمر کی کارکردگی لائق ستائش ہے۔