اسلام آباد(آئی ایم ایم)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی۔فرانسیسی باشندے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔
ملزم انڈیا سے اسلام آباد آیا تھا اور اب براستہ مسقط، سری لنکا کی طرف گامزن تھا۔تلاشی لینے پر ملزم کے بیگ سے 1 کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزم منشیات چاکلیٹس کی پیکنگ میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔گرفتار ملزم وزٹ ویزہ پر پاکستان آیا تھا۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔