فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس فیصلے کی منتظر تھی کیونکہ اتنا عرصہ گذرنے کے باوجود جو لوگ ملوث تھے ان کو عدالتیں سزاء نہیں سنا رہی تھیں آج انکو سزائیں سنائی گئیں بہتر قدم ہے کیونکہ جب اس ملک میں سزا اور جزا کا نظام ہوگا تب ہی یہ ملک ٹھیک ہوگا اگر نو مئی میں ملوث لوگ بھی ازاد اور مبرا ہوتے تو خدا نخواستہ اس سے بھی بڑے سانحات رونماء ہونے کا اندیشہ تھا انہوں نے کہا کہ نو مئی کو ہماری حساس اور قابل احترام انسٹالیشن ، ہمارے شہدا کی نشانیوں ، انکے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی ہیں ہمارے پاکستان ہاؤس کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا اور دیگر جو واقعات ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ ملک دشمن بھی ایسا کام نہیں کرتے جو انہوں نے کیا، ایسے جرائم میں ملوث لوگوں کو جب سزاء ہوگی تو مستقبل میں کوئی ایسی جسارت نہیں کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست حدود میں رہ کر کریں اختلاف رائے کی بھی حد ہوتی ہے مگر یہ بات ناقابل برداشت ہے کہ اختلاف رائے اور غصہ کی حالت میں اپنے وطن کے اثاثوں پر چڑھ دوڑیں جی ایچ کیو پر حملہ کریں ، کور کمانڈر ہاؤس پر چڑھ دوڑیں ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو آگ لگادی گئی یہ کس کا نقصان ہوا جن شہداء نے ملک کے لیئے قربانی دی وہ اور انکے وارثان کے کیا جذبات ہونگے کہ جس وطن ریاست اور اسکے باسیوں کے لیئے ہم نے قربانی دین وہ ہماری ہی توہین کریں لہذا سزاء کا عمل انتہائی ضروری ہے اسی سے اصلاح ہوگی اور دوسروں کو قانون و ریاست کے احترام کا درس ملے گا۔

تازہ ترین

December 21, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سانحہ نو مئی کے ملزمان کو سزائیں سنانے کے فیصلہ کو احسن قدم قرار دیا

December 21, 2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک کاروائیاں جاری

December 21, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کاروائی

December 21, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انتہائی بھاری مالیت کی 5 کلوکوکین برآمد کر لی

December 20, 2024

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ