اسلام آباد(آئی ایم ایم)یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار۔ایف آئی اے گجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ۔ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں محمد اسلم اور سعید احمد شامل۔ملزم محمد اسلم یونان کشتی حادثے میں ملوث ہے۔ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا کارندے ہے۔
گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام لاکھوں روپے ہتھیائے۔ملزم نے متاثرین سے مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم نے گینگ کے دیگر ملزمان کی مدد سے متاثرین کو پہلے لیبیا بھجوایا۔بعد ازاں ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یونان بھجوانے کی کوشش کی۔کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہوگئے۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ایک اور کاروائی میں انسانی سمگلر کو گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ملزم جعلی سفری دستاویزات بنوانے میں ملوث ہے۔ملزم جعلی دستاویزات کی آڑ میں بھاری رقوم وصول کرتا رہا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے.