اسلام آباد(آئی ایم ایم)ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ کی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی۔عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 3 خواتین مسافر گرفتار۔مسافر خواتین کی شناخت روبینہ بی بی ، عنایت بی بی اور مقصود بی بی کے نام سے ہوئی۔گرفتار خواتین فلائٹ نمبر OV- 505 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں۔گرفتار خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں سے ہے۔گرفتار خواتین عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث پائی گئیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار خواتین نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے عوض عمرہ ویزہ اور ٹکٹس کا انتظام کیا۔گرفتار خواتین کے ٹکٹ اور ویزہ کا انتظام محمد عباس نامی شخص سے کروایا۔محمد عباس گرفتار خواتین کا رشتے دار بھی ہے۔گرفتار خواتین نے مکہ پہنچ کر گداگری شروع کر دی۔گرفتار خواتین کئی ماہ تک گداگری کرتی رہی ہیں۔گرفتار خواتین کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔