خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر حق و صداقت کی پہچان، یر محمد ضیاء اللہ قادری

گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)ممتاز ماہر تعلیم اسلامی مبلغ خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر محمد ضیاء اللہ قادری نے کہا ہے کہ خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر حق وصداقت کی پہچان اور دین اسلام کے تحفظ کے عظیم سپہ سالار تھے ، سیدنا صدیق اکبر کی دین اسلام اور انسانیت کی خدمت کیلئے لازوال خدمات ہیں آپ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا ،خلافت سیدنا صدیق اکبر دنیا میں امن وآشتی کی ضمانت ظلم سے نجات اور مظلوم کو انصاف دلانے کا بہترین نمونہ ہے ،حکمران خلفا راشدین کا طرز حکمرانی اپنالیں تو تمام مسائل سے نجات مل جائیگی ملک ترقی وکا میابی کی جانب گامزن ہوگا ،اہلبیت واصحاب کرام کی عظمت وفضیلت بیان کرنا مسلمانوں کا شعار ہے ،ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے سخاوت ،ایثار وقربانی کی جومثالیں قائم کیں ان سے نبی کریم سے محبت کی بے پناہ محبت چھلکتی ہے ،آپ کے دور خلافت میں داخلی وخارجی فتنوں کا قلع قمع ہوا اسلام کو استحکام اور فروغ ملا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد جامعتہ العمر حنفیہ رضویہ المعروف مسجد مولانا محمد شفیع صاحب والی محلہ اسلام پورہ میں کے تحت یوم سید نا صدیق اکبر کے موقع پر تاجدار صداقت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے حافظ محمد انور،قاری محمد علی صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ہ پیر محمد ضیاء اللہ قادری نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبر کی سیرت اور دور خلاف پر گامزن ہوکر ہی کامیابی کی منازل کو طے کیا جاسکتا ہے ، ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے شریعت کے نفاذ کو قائم کرکے انصاف کی بالادستی قائم کی اور مظلوم کو حقوق مہیا کئے ،سود کا نظام اسلام کے منافی ہے اللہ کے نظام کو قائم کرکے سود کے نظام کا خاتمہ کیا جائے ،ملک کی کامیابی ترقی اور خوشحالی اللہ کے نظام کو قائم کرنے میں ہے ، سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے امت کو زندگی گذارنے صبر واستقامت کا جو درس دیا رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں ملتی ،کامیاب زندگی گذارنے کیلئے ہمیں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سیرت کو اپناکر آگے بڑھنا ہوگا ۔

تازہ ترین

December 22, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سیاسی اور تیکنیکی کمیٹیوں کے ممبران کا اعلامیہ جاری کردیا

December 22, 2024

ملک چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کو تبدیل کرنے سے ٹھیک ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

December 22, 2024

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کا دورہ

December 22, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

December 22, 2024

کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ