گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے زیر اہتمام واسا ہیڈ آفس پیپلز کالونی میں کرسمس کاکیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واسا فیصل شوکت،چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار ایم پی اے، سابق صدر قائد سی بی اے یونین جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ کرسمس کا تہوارباہمی محبت، بھائی چارے، رواداری اور سماجی انصاف کے فروغ کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حضرت عیسی کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں ، ہمارا مذہب رواداری کا درس دیتا ہے،اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
تقریب سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم رانا ، صدر نیو واسا لیبر یونین سی بی اے سہیل سہوترا، جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین،چیئرمین یونین ملک عباس بشیر، سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ،، وائس چیئرمین بابا مراد منہاس ،چاند سہوترا ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، عمران بٹ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ،وقاص گل، نوید سندھو،زبلون شاکرولیم رندھاوا،احسن کھوکھر جائنٹ سیکرٹری ،ناصر جیون،نواز ہنجرا،وکرم خورشید،کاشی مسیح نے بھی خطاب کیا۔
جہانزیب ارشاد چٹھہ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحی برادری برابر شریک ہے، قیام پاکستان کی جدوجہد وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کے ہم سب معترف ہیں۔ ہمارے دکھ درد اور خوشیاں سانجھی ہیں۔ تقریب میں قیصر ندیم کھوکھر سمیت دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آخر میں ایم ڈی واسا فیصل شوکت ، ،چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی اور مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ جہانزیب ارشاد چٹھہ نے چیئرمین واسا عمر فاروق ڈار، ایم ڈی واسا فیصل شوکت اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس مقصود انجم راناو دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے کرسچن ملازمین کو کرسمس سے قبل ہی کی ادائیگی بروقت ہوئی انہوں نے افسران اور تمام ملازمین کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مصیبت میں گھرے فلسطینی اور کشمیریوں کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔