گوجرانوالہ( آئی ایم ایم)گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون میں ڈویثرنل سائنس نمائش کا انعقاد،پورے ریجن بھر سے 40 سے زائد کالجزکے طلباو طالبات کی شرکت ،گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائو ن میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ایک بڑی سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا افتتاح پرنسپل کالج ڈاکٹر نذیر احمد نے صبح 9بجے کیا،اس نمائش میں گوجرانوالہ،سیالکوٹ،پسرور،منڈی بہائوالدین سمیت تمام اضلاع سے طلبا و طالبات نے شرکت کی ،نمائش میں طلبا وطالبات نے 200 سے زائد بہترین سائنسی ماڈل پیش کئے،تقریب میں ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر امان اللہ راٹھور،پرنسپل ڈاکٹر نذیراحمد،وائس پرنسپل پروفیسر عبداللہ نعمان نے طلبا سے خطاب کرتے کہا کہ سائنسی تحقیق اور جدت کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ طلبا کو اس پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے۔ انہوں نے طلبا کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش ان کی تخلیقی سوچ اور سائنسی صلاحیتوں کا بہترین عکاس ہے۔
چیئرمین جی ڈی اے سی بی اے طارق محمود مغل نے بھی بطور مہمان اس سائنسی نمائش کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر ضیا اللہ کھوکھر،ڈاکٹر خالد محمود بھٹہ،ڈاکٹر محمد جعفر،پروفیسر ڈاکٹر بابر بیگ مطالی،ڈاکٹر محمد ظفر،پروفیسر سعید مرزا،پروفیسر چودھری ریاض گجر،پروفیسر رانا محمد رمضان،پرفیسرسلامت چیمہ ،ڈاکٹر احسن رضا،پروفیسراختر گھمن،ڈاکٹر اعجاز بھاگٹ،ڈاکٹر طاہر بٹ،پروفیسر جاوید ورک،پروفیسر جمیل یوسف،پروفیسر طارق محمود کھوکھر،ڈاکٹر ابرار ارشد،ڈاکٹر عبدالشکور شاکر،پروفیسر احسان الحق،ڈاکٹر نبی احمد،پروفیسرعامر اسحاق،پروفیسر رضوان رسول،پروفیسر زوہیب،پروفیسر ناصر بھٹی،پروفیسر علی حسینی،پروفیسر ذیشان بٹ،پروفیسرفیض الرحمن گل،پروفیسر ہارون رشید،پروفیسر رانا بلال،چودھری بابر صدیق،ڈاکٹر منورحسین،شاہد اسلم،زاہد مغل،سہیل خان،پروفیسر نعمان شمس،پروفیسر عارف خاں سمیت اساتذہ و طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سائنس مقابلوں میںگورنمنٹ کالج نے پہلی ،اسلامیہ کالج نے دوسری اور گورنمنٹ کالج منڈی بہائوالدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔