اسلام آناد(آئی ایم ایم)کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی وجہ سے بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ۔ موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریاں اور بس کے عملے کو باحفاظت بس سے نکال لیا ۔کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق اگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔ بس رحیم یار خان سے اسلام آباد کی طرف جا رہی تھی۔بس میں 49 افراد سوار تھے۔موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ۔