اسلام آباد(آئی ایم ایم)وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کا دورہ۔پمز ہسپتال کی مین بلڈنگ ایم سی ایچ اور چلڈرن ہسپتال کی مرمت اور ری ویمپنگ پلان کا جائزہ ترجمان وزارت صحت۔سی ڈی اے کے انجینئرز اور پمز کی انتظامیہ نے سیکرٹری ہیلتھ کو بریف کیا ۔
سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے کہا ہے کہ واش رومز کی maintenance اور صاف ستھرائی کے نظام کو یقینی بنائیں۔ چھتوں کی لیکج کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کریں۔مریضوں کی سہولیات کیلیے خراب سٹریچر کی ریپیرنگ کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔ ہسپتال کی تزین و آرائش کا کام بروقت اور تیزی سے مکمل کی جائے۔
سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات میں مزیز بہتری لائی جایے ندیم محبوب وزارت صحت نے پمز کو ہسپتال کی ریپیرنگ اور مینٹیننس کیلیے 250 ملین کے اضافی فنڈز ریلیز کر دیے ہیں۔150 ملین فنڈز مزیز فراہم کریں گے۔