ملک چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کو تبدیل کرنے سے ٹھیک ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد(آئی ایم ایم) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کو تبدیل کرنے سے ٹھیک ہو گا،دین ایک حکومت اور ریاست ہے قرآن صرف کتاب نہیں علم اور رہنمائی ہے جماعت اسلامی ظلم،فساد اور انتشار کی بجائے عدل کے نظام کے قیام کی جدو جہد کر رہی ہے جس میں دنیاوی معاملات دین کے تابع ہو ں طاقتوورں کی بالا دستی اور قوموں کی قوموں پر حاکمیت کی بجائے صرف اللہ تعالیٰ کی حاکمیت قائم ہو۔قبل اول پر صہیونیوں کا قبضہ ہے مسلمان ملکوں میں ان کی مرضی کے حکمران مسلط ہیں جمہور کو اپنی رائے کے مطابق نمائندوں کو چننے کا اختیار نہیں ہے۔جب اسلام کا نظام آئے گا تو جمہور کی رائے اورمشاورت کے ساتھ عدل کا نظام قائم ہو گا، جماعت اسلامی صرف احتجاج نہیں بلکہ تمام مسائل کا حل بھی پیش کر رہی ہے جس کے لیے ہماری حق دو عوام کو تحریک جاری ہے،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے کبھی بجلی کے بل اور کبھی گیس کے بل بم بن کر گر رہے ہیں،کارکنان بڑی کال کے لیے تیار رہیں، گلی محلوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے 25دسمبر سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔

29 دسمبر کو اسلام آباد میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان فلسطین مارچ کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سخاکوٹ ملاکنڈ میں دستاربندی اور ختم بخاری شریف کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی خیبر پختو نخواہ شمالی عنایت اللہ خان،امیر جماعت اسلامی خیبر پختوانخوا عبد الواسع،مولانا جمال الدین،مولانا محمد طاہر اور دیگر موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ منظم سازش کے ذریعے مسلمانوں کو دین سے دور کیا جارہاہے ایسے حالات میں علماء اور دینی مدارس کے طلبہ کا کردار مزید اہم اور بڑھ گیا ہے۔ملک میں تعلیم کی لوٹ سیل لگائی گئی ہے جس میں سبھی ایک ہیں،پنجاب،کے پی، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں میں کسی کو نوجوانوں کی پروا نہیں،جب نوجوانوں کو تعلیم اور روز گار نہیں ملے گا تو وہ مافیاز کے آلہ کار بنیں گے ان کو منشیات کے ذریعے گمراہ کیا جائے گا۔اللہ نے ہمارے ملک کو یوتھ کی صورت میں ایک عظیم نعمت سے نوازا ہے جہاں تقریبا 15 کروڑ انسان چالیس سال تک کی عمر کے ہیں اگر ان کو اچھی تعلیم سے آراستہ کر کے روز گار مہیا کیا جائے تویہ ملک کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے ان کو مایوس کیا ہے ،نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملک کے لیے آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ پاکستان پر امن اور عظیم ملک بن سکے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عدل کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، غریب کے لیے اور قانون اور امیر کے لیے اور غریب کے لیے بجلی حد سے مہنگی اور حکمرانوں کے لیے فری اب یہ نہیں چلے گاحکومت کو بتا دیا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم کرو ورنہ سڑکوں پر آئیں گے، عوامی مسائل کے حل کے لیے احتجاج جاری رہے گا، جماعت اسلامی دنیاوی معاملات کو دین کے تابع کرنا چاہتی ہے۔ موجودہ نظام استحصالی اور طبقاتی ہے،، حکومت جاگیرداروں پر ٹیکس عائد کرے، چھوٹے کسانوں کور یلیف دے، پاکستان میں اس وقت دس کروڑ انسان غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اس مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں زندگی گزارنا مشکل ہے دینی مدارس کا دین کے فروغ کیساتھ ساتھ خواندگی بڑھانے میں بھی بہت اہم کردار ہے دینی مدارس کی رجسٹریشن میں تمام فریقین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک تمام قدرتی وسائل سے مالا مال ہے نا اہل لوگ مسلط ہیں جس سے ملک مسائل کا گڑھ بنتا جارہاہے بے روزگاری مہنگائی کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی کے شکار ہیں منشیات جیسے لعنت کے خلاف بھی جھاد کرنا ہے دین سے دوری کی وجہ سے لوگ بہن بیٹیوں کو وراثت میں حق نہیں دیتے معاشرہ بہن بیٹیوں کو عزت کیساتھ تعلیم و روزگار کے مواقع بھی نہیں دے رہا بہن بیٹیوں کو وراثت میں حصہ دینا سب کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔چہرے بدلنے سے حالات ٹھیک نہیں ہونگے بلکہ ملکر اجتماعی جدوجہد کے ذریعے نظام بدلنا ہے،دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکہ ہے امریکہ اسرائیل کیساتھ مل کر فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔

تازہ ترین

December 22, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سیاسی اور تیکنیکی کمیٹیوں کے ممبران کا اعلامیہ جاری کردیا

December 22, 2024

ملک چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کو تبدیل کرنے سے ٹھیک ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

December 22, 2024

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کا دورہ

December 22, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

December 22, 2024

کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ