فیصل کریم کنڈی نے سیاسی اور تیکنیکی کمیٹیوں کے ممبران کا اعلامیہ جاری کردیا

پشاور(آئی ایم ایم)پہلی گورنر خیبرپختونخوا آل پارٹیز کانفرنس کے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیاسی اور تیکنیکی کمیٹیوں کے ممبران کا اعلامیہ جاری کردیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے دستخطوں سے جاری اعلامیہ کے مطابق گیارہ رکنی سیاسی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی صوبے کی خوشحالی اور سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اہم معاملات پر مشاورت اور رابطہ کاری کے فرائض سرانجام دے گی۔سیاسی کمیٹی کے اراکین کے نام درج ذیل ہیں۔

فیصل کریم کنڈی، گورنر خیبر پختونخوا (چیئرمین)، امیر مقام (پاکستان مسلم لیگ ن) ، سکندر حیات خان شیرپاؤ (قومی وطن پارٹی) ،مولانا عطا الرحمٰن (جمعیت علماء اسلام ف)، میاں افتخار حسین (عوامی نیشنل پارٹی) ،سید محمد علی شاہ باچا (پاکستان پیپلز پارٹی) ،محسن داوڑ (نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ) ،پروفیسر محمد ابراہیم خان (جماعت اسلامی) ،محمود خان (پاکستان تحریک انصاف) ، پرویز خٹک (سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا) ،شوکت اللہ خان (ضم شدہ اضلاع کے نمائندہ)یہ کمیٹی سیاسی جماعتوں کے مابین رابطے کو مضبوط بنانے اور اہم معاملات پر متفقہ رائے قائم کرنے کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ایک بارہ رکنی تیکنیکی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں ڈاکٹر عباد اللہ (پاکستان مسلم لیگ ن) ،مولانا لطف الرحمٰن (جمعیت علماء اسلام ف) ، احمد کریم کنڈی (پاکستان پیپلز پارٹی) ، عنایت اللہ خان (جماعت اسلامی) ،اخونزادہ سکندر زمان (قومی وطن پارٹی) ، سنگین خان (عوامی نیشنل پارٹی) ،کفایت اللہ خان (نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ) ، ملک حبیب نور اورکزئی (پاکستان تحریک انصاف) ، غزن جمال (ضم شدہ اضلاع)، اخونزادہ چٹان (ضم شدہ اضلاع)،حمایت اللہ خان (ایکسپرٹ) ، مشرف رسول (ایکسپرٹ) یہ کمیٹی صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تکنیکی امور پر تجاویز دینے کے لیے اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ کمیٹی اہم تکنیکی معاملات پر مشاورت اور مختلف جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔

تازہ ترین

December 22, 2024

فیصل کریم کنڈی نے سیاسی اور تیکنیکی کمیٹیوں کے ممبران کا اعلامیہ جاری کردیا

December 22, 2024

ملک چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کو تبدیل کرنے سے ٹھیک ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

December 22, 2024

وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب کا پمز ہسپتال کا دورہ

December 22, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

December 22, 2024

کلرکہار کے قریب بس میں آگ بھڑک اٹھی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ