پشاور(آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار کی جانب راغب کرنا اور انکی سرپرستی ملک اور بالخصوص صوبہ کی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسرچ ایجوکیشن ڈیولپمنٹ (R.E.D.) انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ایک سال پر مشتمل بلڈ انٹرپرینیورشپ اسکلز ٹریننگ (B.E.S.T.) پروگرام کی انویسٹر سمٹ کے دوران بطور مہمان خصوصی اپنے ورچوئل خطاب میں کیا تقریب میں ایکسیلیریٹ پروسپرٹی، امریکی قونصلیٹ پشاور، آرفہ کریم ٹیکنالوجیانکیوبیٹر اور بیکن ہاؤس سکول سسٹم (BSS) پشاور کے نمائندگان کے علاؤہ خیبر پختونخوا کے سات اضلاع کے نوجوانوں نے اپنے بزنس ائیڈیاز کے ساتھ شرکت کی جن میں سوات، ایبٹ آباد، پشاور اور مردان سے تعلق رکھنے والے چار بہترین انٹرپرینیورل آئیڈیاز کو سیڈ گرانٹس سے نوازا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو اپنے صوبہ کے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرنی چاہیئے ریڈ انٹرنیشنل کی جانب سے ایبٹ آباد، بنوں، کوہاٹ، مردان، پشاور، صوابی اور سوات میں انٹرپرینیورل ایکوسسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے منصوبہ کی کامیاب تکمیل خوش آئیند ہے اس میں کامیاب نوجوان اور بالخصوص خواتین مبارکباد کے مستحق ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ دیگر نوجوانوں کو بھی اس جانب مائل کریں ، ریڈ انٹرنیشنل کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بسمہ مرزا اور پروگرام ڈائریکٹر عابد حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تین سو پچاس نوجوان اس پروگرام سے براہ راست اور سولہ سو بالواسطہ مستفید ہوئے جن میں پچاس فیصد خواتین شامل ہیں اور ایک سال تک مختلف تربیتی مراحل سے گزرنے کے بعد یہ نوجوان عملی اقدامات کے ساتھ یہاں موجود ہیں گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا بھر میں ایسے پروگرامز کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف لڑا جا سکے اور متبادل روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔”
امریکی قونصلیٹ پشاور کے پبلک افیئرز آفیسر رابرٹ ٹیٹ نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ پشاور میں امریکی قونصلیٹ انٹرپرینیورز کو وسائل، رہنمائی اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ ترقی کریں اور کامیاب ہوں۔ یہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، خوشحالی میں اضافے اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔”
ایکسلیریٹ پروسپرٹی کے منیجر، ایاز خان ، مس سانیہ طاہر اور آرفہ کریم ٹیکنالوجیانکیوبیٹر کے ولید پراچہ بھی شرکاء کو مبارکباد دی اور انکی کامیابی کو صوبہ کے لیئے نیک شگون قرار دیا ، شرکاء نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے جذبات ، کاوشوں اور صوبہ میں یوتھ انگیجنٹ ، وویمن امپاورمنٹ کے حوالہ سے انکے عملی اقدامات کو سراہا اور انکی کوششوں کو انتہائی پرامید قرار دیا.