گوجرانوالہ ( آئی ایم ایم)پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کرینگے 27 دسمبر کوگڑھی خدابخش میں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی ہونے والی 17 ویں برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندہو کی قیادت میں پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران کارکنان ٹکٹ ھولڈر قومی و صوبائی اسمبلی زیلی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان کا ایک بڑا قافلہ 26 دسمبر بروز جمعرات کو صبح 10 بجے پیپلز سیکرٹریٹ جلیل پلازا گوجرانوالہ سے لاھور ریلوے اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگا اور وہاں سے بزریعہ سپیشل ٹرین بڑے قافلے میں شامل ہو کر 27 دسمبر کو گڑھی خدابخش میں پہنچ کر شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرہے گا۔ اجلاس میں فیصلہ، صدارت پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندہو نے کی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سنیر راہنما بائو ایوب مہر، امیدوار قومی اسمبلی این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل، ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ رانا عامر افتخار ایڈووکیٹ ،ٹکٹ ھولڈر صوبائی اسمبلی پی پی 66 واہنڈو کامونکی علی اصغر ورک ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو ضلع گوجرانوالہ یونس قیصر کھوکھر،سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی تحصیل گوجرانوالہ مشتاق احمد چیمہ نائب صدر سعید ناگرہ صدر پیپلزپارٹی پی پی 65 گوجرانوالہ احسان اللہ ھاشمی و دیگر نے شرکت کی۔