کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں،ساجد طوری

اسلام آباد(آئی ایم ایم)سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں، فاٹا کے ضم ہونے کے باوجود قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری قائم نہیں ہوسکی، ایئر سروس مسائل کا حل نہیں ، راستے کھولے جائیں،ایپکس کمیٹی کے فیصلےسے جرگہ کی حیثیت ختم ہوگئی، ایران و سعودی عرب کا کرم کی صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے جو بھی بیرونی ممالک کے ساتھ ملوث ہے ریاستی ادارے اس پر ایکشن لیں ساتھ دیں گے، جو فوج کے جوانوں کو شہید کررہے ہیں وہی کرم میں ملوث ہیں،لوگوں کوذبح کرنا ہماری روایت نہیں یہ داعش و خوارج کا کام ہے کرم میں موسم بہت سرد ہے اور لوگوں کے حالات بد سے بد تر ہورہے ہیںلوگوں کے پاس بنیادی اشیاء ضروریہ ختم ہوچکی ہیں اگر سڑکیں فوری نہ کھولی گئیں تو کرم میں انسانی المیہ پیدا ہو جائے گا ، وزیر اعلی پنجاب، ایدھی اور گورنر سندھ کے امدادی سرگرمیوں پر شکر گزار ہیںگورنر اور وزیر اعلی سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں لیکن مسائل کا حل نہیں نکل رہااگر وفاق اور صوبائی حکومت ہماری بات نہیں سنتی تو پھر ہم آذاد ہوں گے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم افغانستان کی طرف دیکھیں،سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی علی ہادی و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد قبائیلی علاقے دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ بنے، کرم میں قبائل میں زمین کا تنازعہ ہوتا رہا ہے، کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، فاٹا کے ضم ہونے کے باوجود قبائلی علاقوں میں ریاست کی عمل داری قائم نہیں ہوسکی 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں,75 دن ہوگئے کہ اپر کرم کی سڑکیں بند ہیں، 64 جرگے ہوچکے لیکن وہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد میں ناکام ہیں، داعش، ٹی ٹی ٹی، حافظ گل بہادر گروپ کی، حالیہ مسائل فتنہ الخوارج کی کاروائی ہے21 اکتوبر کو دوسرے واقعے کے بعد جرگہ دوبارہ فعال ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ گنڈاپور کوہاٹ میں جرگہ کرتے ہیں اور کابینہ اجلاس میں فیصلے کرتے ہیںایپکس کمیٹی کے فیصلے سے جرگہ کی حیثیت ختم ہوگئی۔

ریاست کہتی ہے کہ سڑکیں اس وقت تک نہیں کھل سکتے جب تک دستخط نہیں کرتے، ایئر سروس مسائل کا حل نہیں ، راستے کھولے جائیں 22 دسمبر کے طوری قبیلے کے دو لوگوں کو ذبح کیا جاتا ہے ذبح کرنا ہماری روایت نہیں یہ داعش و خوارج کا کام ہے کرم میں موسم بہت سرد ہے اور لوگوں کے حالات بد سے بد تر ہورہے ہیںلوگوں کے پاس بنیادی اشیاء ضروریہ ختم ہوچکی ہیں اگر سڑکیں فوری نہ کھولی گئیں تو کرم میں انسانی المیہ پیدا ہو جائے گا لوگوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب، ایدھی اور گورنر سندھ کے امدادی سرگرمیوں پر شکر گزار ہیںگورنر اور وزیر اعلی سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں لیکن مسائل کا حل نہیں نکل رہااگر وفاق اور صوبائی حکومت ہماری بات نہیں سنتی تو پھر ہم آذاد ہوں گے ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم افغانستان کی طرف دیکھیں۔

ساجد طوری ایران و سعودی عرب کا کرم کی صورتحال میں کوئی کردار نہیں ہے جو بھی بیرونی ممالک کے ساتھ ملوث ہے ریاستی ادارے اس پر ایکشن لیںاگر زینبیون ہے تو ریاستی ادارے ہمیں بتائیں ساتھ دیں گے، ساجد طوری لیکن فتنہ الخوارج نے 75 دن سے سڑکیں بند کررکھی ہیں اسے پہلے کھولا جائے، ساجد طوری مسائل کا حل اسی صورت میں ہے کہ فوری کرم کے راستے کھولے جائیں خطے کے حالات ایسے نہیں کہ کرم کے حالات کو مزید بگاڑا جائےریاست نہ جانے کیون ہمیں تحفظ دینے میں مسلسل کوتاہی برت رہی ہےکیا وزیرستان میں آپریشن کے لئے حکومت نے دستخط لئے تھے کرم میں آپریشن کے لئے ہم سے دستخط کیوں چاہتے ہیں جب بھی قافلے پر حملہ ہوتا ہے عوام شہید ہوتے ہیں محافظ محفوظ رہتے ہیں ایف سی اور فوج کے جوان شہید ہورہے ہیںفوج کے جوانوں کو کون شہید کررہا ہے جو فوج کے جوانوں کو شہید کررہے ہیں وہی کرم میں ملوث ہیںہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں شیعہ سنی بھائی بھائی ہیں اور پورے پاکستان میں ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

تازہ ترین

December 24, 2024

پنجاب حکومت نے ملز مالکان کو کسانوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے،خالد حسین باٹھ

December 24, 2024

کرم کا معاملہ شیعہ سنی کا نہیں ہے، 21 اکتوبر کے بعد سے اب تک سینکڑوں افراد شہید ہوچکے ہیں،ساجد طوری

December 24, 2024

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، رانا تنویر حسین، نے پہلے اینیمل ویلفیئر فورم میں شرکت کی

December 23, 2024

پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداران محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کرینگے

December 23, 2024

فیصل کریم کنڈی نے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پیس نیٹ ورک اور ہلال احمر کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کردی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ