اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ترنول رتی کسی لنک روڈ پہ کام کا آغاز ، کام کے آغاز کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ ن، کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 46 انجم عقیل خان نے کیا جبکہ افتتاحی تقریب میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں چوہدری واجد ایوب سیئنر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن. چوہدری خضر، چیف کواڈینیٹر مسلم لیگ ن سید مزمل حسین شاہ ، حاجی نعیم خان ،چوہدری اورنگزیب، چوہدری ہارون ،چوہدری جاوید ، ظہور ، راجہ شمریز، حاجی محمود ، حاجی منصور ،اعجاز عباسی ، اطلس ،ملک شاہد شامل تھے، لنک روڈ کی تعمیر کا کام شروع کرنے پر اہلیان نے انجم عقیل خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کا شکریہ ادا کیا ہے۔