اسلام آباد(آئی ایم ایم) معروف معلم ڈاکٹر عاطف حسن اصغرکا چیف ایگز یگٹو شبیر ٹورز پاکستان چودھری غلام ربانی، سابق چئیر مین ہوپ اسلام آباد زون اخلاق احمد، ایگزیکٹو ممبرہوپ اسلام آباد زون اور چیف ایگزیگٹو الاحباب ٹورز انس بشیر احمد، قاضی محمد جمیل جابر چیف ایگز یکٹو عبداللہ ملک، غیاث مزمل ملک ،ابرار حسین اورسعودی معلم باسم اصغرکے اعزاز میں پر تکلف ڈنر، ڈنر کے موقع پر حج2025 کے حوالے سے تفصیلی سے گفتگو ہوئی جس میں حجاج کرام کو حج 2025 میں بہترین سہولات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا، حج آرگنائزر نے حجاج کرام کی خدمات کے حوالے سے ڈاکٹر عاطف حسین اصغر اور باسم اصغر کی خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ سعودی معلم ڈاکٹر عاطف حسین اصغر نے کہا کہ انشااللہ حج 2025 میں سعودی تعلیمات کے مطابق ضیوف الرحمن کی خدمات میں کوئی کمی نہیں چھوڑی جائے گی، بعد ازاں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ڈنر دیا گیا۔