اسلام آباد(آئی ایم ایم) برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ممبر آف پارلیمنٹ لارڈ قربان نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک-برطانیہ تعلقات، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے خطے میں ترقی و خوشحالی کے لیے برطانوی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ لارڈ قربان نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔