پشاور (آئی ایم ایم)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سراروغہ جنوبی وزیرستان اپر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سراروغہ ، جنوبی وزیرستان اپر میں کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔اسلام اور ملک دشمن خوارج کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ریاست اور عوام کے تحفظ کے لیئے کوشاں ہماری فورسز ہمارا فخر ہی۔تیرہ خوارج کو جہنم واصل کرنا لائق ستائش ہے۔