چارسدہ (آئی ایم ایم)سٹی پولیس نے اتمانزئی میں رقم لین دین کے تنازعہ پر دوکاندار کو قتل کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹہ کے اندر گرفتار کیا۔ آلہ قتل بھی برآمد،ملزم مزید تفتیش کے لئے تھانہ سٹی منتقل۔سٹی پولیس کو علاقہ اتمانزئی بہرمند مارکیٹ میں فائرنگ سے دوکاندار قتل واردات کی رپورٹ موصول ہوئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول محمد ابراہیم ولد محمد اقبال ساکن اتمانزئی اور ملزم غلام اکبر ساکن پڑانگ کے مابین واقعہ سے پہلے فون پر پیسوں کے لین دین پر تکرار ہوئی اور بعد میں ملزم غلام اکبر نے مقتول ابراہیم پر ان کے دوکان میں فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں دوکاندار ابراہیم لگ کر شدید زخمی ہوئے جوکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔
ضلعی پولیس سربراہ کے نوٹس پر ڈی ایس پی سٹی عبد الرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی واجد خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم غلام اکبر کو 24 گھنٹہ کے اندر گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔جبکہ ملزم مزید تفتیش کے لیے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا،
اس کے علاؤہ ایس ایچ او تھانہ سٹی نے جواء میں ملوث 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم جبکہ جواء میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کیا۔