اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ بے نقاب۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد کی بڑی کارروائی۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری۔انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ بے نقاب – گینگ کا اہم کارندہ گرفتار۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اشفاق کے نام سے ہوئی۔ملزم کو کھڑیانوالہ فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے ایرانی کرنسی بھی برآمد۔
ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم بین الاقوامی گینگ کا اہم رکن ہے۔مذکورہ گینگ شہریوں سے بھاری رقوم بٹور کر ترکی کے راستے یورپ بھجواتے ہے۔ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کر وزٹ ویزے پر آذربائیجان، ترکی بھجواتا تھا۔ملزم شہریوں کو ترکی سے بذریعہ سمندر یورپی ممالک بھجواتا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھی ترکی اور دیگر ممالک سے گینگ کو آپریٹ کر رہے ہیں۔ملزم بین الاقوامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ملزم کے موبائل فون سے ٹھوس شواہد حاصل کر لئے گئے۔
ملزم شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک مقیم دیگر ساتھیوں کو بھجواتا تھا۔ملزم شہریوں سے حاصل کردہ رقوم سے کمیشن بھی وصول کرتا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان اور سہولتکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے.