اسلام آباد(آئی ایم ایم)انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار۔ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کارروائی۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار۔گرفتار ملزم کی شناخت جاوید اشرف کے نام سے ہوئی۔ملزم کو ایمن آباد گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں پایا گیا۔ ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کی بیوی کو انگلینڈ ملازمت کے غرض سے بھجوانے کے لئے لاکھوں روپے بٹورے۔ملزم نے مجموعی طور پر 62 لاکھ 96 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سادہ لوح شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی معافی کے مستحق نہیں۔انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔بیرون ملک ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔