اسلام آباد (آئی ایم ایم) ورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت کے ہمراہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے لیئے سکھر روانہ ہوگئے ، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خصوصی پرواز کے زریعے وہ قیادت کے ہمراہ روانہ ہوئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان ،پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنماء ندیم افضل چن ، قمر الزمان کائرہ ، چوہدری منظور ، نجم الدین خان ، زمرد خان، اخوانزادہ چٹان ، صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا ، سیکرٹری کوارڈینیشن اور وائس چیئرمین ہلال احمر خیبرپختونخوا فرزند علی وزیر اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے.