صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 17 ویں یوم شہادت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شخصیت امید، استقامت، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں سے غیر متزلزل وابستگی کا مجسمہ تھی۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید بی بی ہم سب کیلئے مشعل راہ تھیں، انہوں نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا جہاں رنگ، طبقے اور مسلک سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور عوام کی طاقت راج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘‘، یہ الفاظ استبداد اور آمریت کا منہ توڑ جواب ہی نہ تھے بلکہ عوامی طاقت پر ان کے گہرے اعتماد کے عکاس بھی تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک ایسے پاکستان کی خواہاں تھیں جہاں ہر بچے کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو ، جہاں خواتین برابری کی بنیاد پر ترقی کر سکیں اور جہاں انصاف ایک آسائش نہیں بلکہ حق ہو۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی تمام زندگی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات اور خواتین کی خودمختاری کیلئے آواز بلند کرنے اور کام کرنے میں صرف کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی بے پناہ جراٴت کا سفر اور ہمارے لیے تحریک اور ہمت کا باعث تھی، مشکلات اور ظلم و ستم کے باوجود وہ جمہوریت کی بحالی اور استحکام اور عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کے تحفظ کے لیے آمریتوں کے خلاف ڈٹی رہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بے نظیر نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ “ناانصافی اور ظلم کے خلاف جنگ میری زندگی کی جنگ ہے۔” اس مقصد کے لیے وہ زندگی بھر لڑیں اور شہادت پائی اور آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بی بی کا پختہ یقین تھا کہ “ایک انسان کو قید کیا جا سکتا ہے مگر ایک نظریے کو نہیں، ایک انسان کو جلاوطن کیا جا سکتا ہے مگر ایک نظریے کو نہیں، ایک انسان کو قتل کیا جا سکتا ہے مگر ایک نظریے کو نہیں”۔ صدر مملکت نے کہا کہ بطور صدرِپاکستان میں شہید بے نظیر بھٹو کے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور ہمیں ایک متحد، ہمہ گیر اور انصاف پر مبنی پاکستان کی تعمیر کیلئے اختلافات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کا درس دیتا ہے، لہٰذا آئیے ہم محترمہ بے نظیر بھٹو کا نہ صرف یوم شہادت منائیں بلکہ ان کی پائیدار میراث کی پیروی کرنے کا عہد کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ہمارے خاندان نے جمہوریت اور پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ا

نہوں نے کہا کہ یہ میرا پختہ یقین ہے کہ ہمیں بحیثیت قوم ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے ان کے وژن سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر نے کہا کہ آئیے شہید بے نظیر بھٹو کے ایک پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کے خواب کی تکمیل کیلئے مل کر کام کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی میراث ابدی ہے، ان کی ہمت بے مثال ہے اور ان کا وژن ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

تازہ ترین

December 26, 2024

اقلیتوں کو آئین کے تحت مکمل حقوق، مذہبی آزادی حاصل ہے،عائشہ بٹ

December 26, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز میں کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

December 26, 2024

یونان اور لیبیا کشتی حادثے میں ملوث خاتون سمیت 2 انسانی سمگلر گرفتار

December 26, 2024

ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بروقت کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ بے نقاب

December 26, 2024

19ستمبر کو ہم نے چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں حصہ لیا ، چئیرمین ڈیموکریٹک گروپ آغا شیراز ملک

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ