پشاور(آئی ایم ایم)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی میں تاخیرحکومتی نااہلی ہے۔ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے آئینی حقوق کو تسلیم کرنے کی بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔بلدیاتی انتخابات کے تین سال گزرنے کے باوجود منتخب نمائندے اپنے اختیارات اورفنڈزسے محروم ہیں۔اختیارات اور فنڈز کی عدم منتقلی کے نتیجے میں عوام کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔اپنے مفادات کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کرکے منتخت بلدیاتی نمائندوں کو بے اختیار کردیاگیاہے۔
گزشتہ تین سالوں سے صوبے بھر کے بلدیاتی نمائندے اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں
مقامی حکومتوں کی غیر فعالیت سے صوبہ بھر میں نچھلی سطح پر عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے
عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے دربدر ہیں، موجودہ حکومت کا رویہ مزید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں اور حل کیلئے اقدامات کرے۔عوامی نیشنل پارٹی بلدیاتی نمائندوں کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کیا جائے
صوبہ بھر کےتمام منتخب نمائندوں کو مساوی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں۔
عوام کے مفاد اور سہولیات کو مدنظر رکھ کر بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو مکمل طور پر بحال کیا جائے۔نچھلی سطح پر مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں کو فعال اور خودمختار بنایا جائے
صوبہ بھر کے عوام اپنے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نمائندوں کی جدوجہد میں انکا ساتھ دیں
عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت، مساوات اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر عوام کے بنیادی حقوق کی وکالت کرتی رہے گی۔