ہیڈکوارٹرز اسلام آباد (آئی ایم ایم)ایف آئی اے امیگریشن ملتان کی بروقت کارروائی، انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ بے نقاب۔ لیبیا کے ایجنٹ کے ذریعے غیر قانونی یورپ جانے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔عمرہ ویزا کے ذریعے 5 مسافروں کی یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ملزمان بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہے تھے۔امیگریشن کلیرینس کے دوران ملزمان مشکوک پائے گئے۔ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد زوہیب، زین العابدین، جلال خان، عثمان احسن اور سہیل عباس شامل۔ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور غیر قانونی طریقے سمندر کے راستے یورپ جانا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز سے اہم شواہد برآمد۔ملزمان لیبیا کے ایجنٹ سے رابطے میں تھے۔ملزمان نے لیبیا کے رہائشی ایجنٹ کے ذریعے عمرے ویزے حاصل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان کو تعلق گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔گرفتار مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا۔