اسلام آباد(آئی ایم ایم)صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 13 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔صدر مملکت نے کامیاب کاروائیوں کے دوران 13 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔صدر مملکت کا شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر میجر محمد اویس شہید کو خراج عقیدت۔ صدر مملکت نے میجر محمد اویس شہید کی بہادری اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا.صدر مملکت کا میجر محمد اویس شہید کے ورثاء سے اظہار تعزیت.
صدر مملکت نے شہید کے لیے بلندی درجات، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا ۔صدر مملکت کا ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی فورسز کے ساتھ ہے۔دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔