گوجرانوالہ(آئی ایم ایم)سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی کوتھم کالج میں کرسمس کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میںکوتھم کالج آف ٹورازم ایند ہوٹل مینجمنٹ کے پرنسپل شکیب ریاض بھوپال، اساتذہ شیف ، طلباء طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے تقریب میں کرسمس کا کیک کاٹااور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ نے کہاکہ پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مکمل حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے، ملکی امن واستحکام اورترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتیں اپنا بھرپورکردار ادا کررہے ہیں ملکی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پرکوتھم کالج کے پرنسپل شکیب ریاض بھوپال نے کہا وطن عزیز پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں اور پاکستان کی ترقی میں مسیحی برادری کا اہم رول ہے اس لئے کرسمس کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے۔
پاکستان میں میزبانی اور سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے جبکہ کوتھم سیاحتی اور ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم دے کر پاکستان کی خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل مینجمنٹ ،ٹریول اور ٹورزم کی تعلیم حاصل کر کے طلباء و طالبات پاکستان اور بیرون ملک میں اپنا مقام بنا رہے ہیں۔ سی ٹی او عائشہ بٹ کو پرنسپل کالج شکیب ریاض بھوپال نے کالج کے مختلف شعبوں کچن،کلاس رومز و غیرہ کا وزٹ کرایا اور طلباء و طالبات کو کالج کی طرف سے کوکنگ کی تعلیم اور تربیت بارے بریفنگ بھی دی۔ آخر میں پاکستان کی ترقی خوشحالی ،اتحاد اور استحکام کے لئے دعا کی گئی۔